بارہمولہ:ملیٹنٹوں کی فائرنگ سے سابق پولیس آفیسر جاںبحق

سری نگر، 24 دسمبر

بارہمولہ کے گاںٹھ مولہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے
ایک ریٹائرڈ ایس ایس پی کو گولی مار کر جاں بحق کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ریٹائرڈ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد شفیع میر ساکن گانٹھ مولہ بالا بارہمولہ کو ملی ٹنٹو ں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

ادھر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.