بارشوں کے بیچ پہلگام میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ :تین افراد زخمی ، اسپتال منتقل
سرینگر /13مارچ / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ خرابی موسمی صورتحال کے چلتے جمعرات کے بعد دوپہر پہلگام میں سومو اسٹینڈ کے قریب مٹی کا تودہ گرا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیو ں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments are closed.