بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی،گلمرگ منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج

سرینگر، 23 مارچ

جموں و کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ہفتہ کو گلمرگ اور پہلگام میں پارہ صفر سے نیچے چلا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 5.8 ڈگری سلیشس ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح کے پہلگام میں گزشتہ رات 3.7 ڈگری کے مقابلے میں منفی 1.1 ڈگری اور گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.