اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر نے پونچھ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں /24دسمبر

ادھر ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس لاءاینڈر آرڈر وجے کمار نے پونچھ کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاءاینڈ آرڈر وجے کمار نے اتوار کو پونچھ کا دورہ کیا اور ضلع میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ امن و امان کا جائزہ لیا۔حکام نے بتایا کہ اے ڈی جی پی کے ساتھ صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں بھی تھے۔

افسر نے کہا کہ انہوں نے ڈی ڈی سی چیئرمین، ڈی ڈی سی ممبران اور علاقے کے کئی دیگر معزز افراد سے بات چیت کی۔

Comments are closed.