’اے اے وائی‘ خاندانوں کو ہی دو سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی :عمر عبداللہ
جموں،07 مارچ
جموں وکشمیر کے وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کے روز بجٹ پیش کرنے کے دوران کہاکہ ’اے اے وائی‘ خاندانوں کو ہی دو سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کے روز ایوان کو بتایا کہ سرکار نے فیصلہ لیا ہے کہ صرف ’اے اے وائی‘ خاندانوں کو ہی مفت دو سو یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہم کی خاطر حکومت کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں۔
دریں اثنا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے الیکشن منشور میں ’اے اے وائی‘ کا کئی تذکرہ ہی نہیں ، اس میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کودو سو یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
عوامی حلقوں نے نیشنل کانفرنس پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے۔
Comments are closed.