- ھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اورمیزورم کے اسمبلی انتخابات کے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، لیکن ابھی نتائج سامنے آنے میں کچھ دن باقی ہیں۔ اس سے پہلے ان پانچ ریاستوں کےایگزٹ پول کے نتیجے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ان نتائج میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی واپسی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ وہیں راجستھان میں کانگریس کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
چھتیس گڑھ میں زبردست ٹکرکا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ کئی ایگزٹ پول میں بی جے پی اورکانگریس کو بے حد قریب بتایا جارہا ہے۔ جبکہ کوئی بی جے پی اورکوئی کانگریس کو مضبوط بتارہا ہے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ بی جے پی اورکانگریس کے درمیان زبردست ٹکر ہے۔ وہیں تلنگانہ میں ابھی ٹی آرایس کے پاس اقتدارہے جہاں اس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میزورم میں کانگریس کے پاس اقتدارہے، جہاں وہ پھرواپسی کرسکتی ہے۔
مدھیہ پردیش میں تائمس ناو- سی این ایکس نے بی جے پی کو 126 سیٹیں دی ہیں جبکہ کانگریس کو 89 سیٹوں سے اقتدارسے دوررکھا ہے جبکہ 15 سیٹیں دیگرکے کھاتے میں جارہی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے- ایکسس کے ایگزٹ پول میں کانگریس آگے ہے۔ کانگریس کو104 سے 122 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 102 سے 120 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ وہیں نیوز ایکس- نیتا نے کانگریس کو 112 اوربی جے پی کو 106 سیٹوں تک پہنچایا ہے جبکہ 12 سیٹیں دیگرکے کھاتے میں جانے امکان ہے۔ ری پبلک سی ووٹرکے ایگزٹ پول میں بھی کانگریس آگے ہے۔ اسے 110 سے 126 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی کو 106 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑسکتا ہے۔ دیگرکے کھاتوں میں 6 سے 12 سیٹیں جانے کا امکان ہے۔ نیوز ایکس کے مطابق کانگریس کو 112 اوربی جے پی کو 106 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
راجستھان کا ایگزٹ پول
راجستھان کی اگربات کریں تو یہاں کانگریس کو اقتدارکے قریب دیکھا جارہا ہے۔ ٹائمس ناو- سی این ایکس کے ایگزٹ پول میں کانگریس آگے بتایا جارہا ہے۔ کانگریس کو 105 ، بی جے پی کو 85 اوربی ایس پی کو دو سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے- ایکسس نے بی جے پی کو 55 سے 72 سیٹیں جبکہ کانگریس کو 119 سے 141 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں دیگرکے کھاتے میں 4 سے 11 سیٹیں جاسکتی ہیں۔ سی ووٹرکے مطابق بی جے پی کو52 سے 68 اورکانگریس کو 81 سے 101 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ دیگرکو5 سے 11 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جن کی بات کے مطابق زبردست ٹکرہوسکتی ہے۔ اس نے بی جے پی کو 83 سے 103 سیٹیں جبکہ کانگریس کو 81 سے 101 سیٹیں دی ہیں جبکہ 15 سیٹیں دیگرکے کھاتے میں جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ یہاں حکومت بنانے کے لئے 101 سیٹیں چاہئے۔ گزشتہ الیکشن میں بی جے پی کو163، کانگریس کو 21 اوربی ایس پی کو تین سیٹیں ملی تھیں۔
چھتیس گڑھ کا ایگزٹ پول
چھتیس گڑھ کے ایگزٹ پول میں زبردست ٹکرہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ٹائمس ناو کے مطابق بی جے پی کو 46، کانگریس کو 35 اور اجیت جوگی- مایاوتی اتحاد کو7 جبکہ دیگرکو دو سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ انڈیا ٹوڈے – ایکسس کے مطابق بی جے پی کو صرف 21 سے 31 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کو 55-65 سیٹیں ملیں گی۔ وہیں دیگرکو 8-4 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ نیوز ایکس- نیتا کے مطابق بی جے پی کو 43 سیٹیں جبکہ کانگریس کو 40 اوردیگرکو 7 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ ری پبلک سی ووٹرکے مطابق بی جے پی کو 39، کانگریس کو 46 جبکہ دیگرکو 5 سیٹیں ملنے کی بات کہی جارہی ہے۔
تلنگانہ کا ایگزٹ پول
تلنگانہ میں ٹی آرایس کی واپسی ہونے کا امکان ظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ٹی آرایس 66 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنا سکتی ہے جبکہ کانگریس اتحاد 37 سیٹوں تک ہی محدود رہے گی۔ بی جے پی کو 7 سیٹیں ملنے اور دیگر کو9 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آرایس کواسد الدین اویسی کی قیادت والی مجلس اتحاد المسلمین کے اتحاد سے تقویت مل رہی ہے تو وہیں کانگریس نے ٹی ڈی پی سمیت عظیم اتحاد کرکے خود کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ میزورم میں کانگریس کی واپسی کی امید ظاہرکی جارہی ہے۔
Comments are closed.