ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت ، سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جام مسافروں کیلئے باعث پریشانی

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طہ کرنے پر مجبور ،محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کی غفلت عیاں

سرینگر/یکم دسمبر: ایک طرفہ ٹریفک کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر کئی مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے منتوں کا سفر گھنٹوں میں طہ کر نا پڑتا ہے اور محکمہ ٹریفک کے اہلکار خواب غفلت کی نیند میں مست رہتے ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا نمائندے کے مطابق تین سو کلو میٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کر ناپڑتا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں طہ کرنے پر مجبور ہو رہیں ہیں ۔نمائندے کے ساتھ بہت سرے مسافروں نے بتایا کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک عملے کی عدم دستیابی اور ان کی لاپروائی اور ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور ہر آدھے گھنٹے کے سفر کو تین سے چار گھنٹوں میں مکمل کر نا پڑاہے ۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں کی طرف جانے والی تمام مال و مسافر گاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے اور ٹریفک عملے کی عدم دستیابی سے شاہراہ پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور مسافر گاڑیوں میں ہی گھٹوں تڑپنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے اننت ناگ اور قاضی گنڈ میں ہی اس کا اثر پڑتا ہے اور ان علاقو ں میں اس سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ زبردست ٹریفک جام کے نتیجے میں مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.