ایک سال کے لئے مختص عوام دوست بجٹ میں ہر ایک چیز کو مد نظر رکھا گیا :الطاف ٹھاکر

حزب اختلاف نے ’بجٹ‘پڑھنے کے بنا ء ہی تنقید شروع کی

سرینگر 4 ،فروری : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کشمیر ونگ الطاف ٹھاکر نے اپوزیشن جماعتوں پر بجٹ کے سلسلے میںجوابی وار کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ عوام دوست ہے، جس میں تمام پہلوں کومدنظر رکھا گیا۔ترجمان نے بتایاحزت اختلاف کی پارٹیوں نے ابھی بجٹ پڑھا ہی نے تو انہوںنے ایک مائنڈ سیٹ کے تحت تنقید شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے کشمیر ونگ کے ترجمان اعلیٰ الطاف ٹھاکر نے منگل کے روزکے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں پیش کی گئی یوبین بجٹ میں تمام پہلو کو مدمد نظر رکھ کر پیش کیا گیا، انہوں نے بجٹ عوام دوست قرار دیتے ہوئے بتایا کہ،تعلیم،انڈسٹری ،صفائی ستھرائی،سوچھ بھارت ابھیان،کسانوں اور خواتین وغیرہ کو ند نظر رکھ کر اس بجٹ کو پیش کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا اپویشن کی ہر وقت یہ کوشش اور عادت رہتا ہے کہ وہ تنقید کرتاہے انہوں نے بتایا ہمیں ان کی تنقیدمیں کوئی حرج نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ بجٹ میں کوئی خامی ہو بھی سکتی ہے، لیکن تنقیدہمیشہ برائے تعمیر ہونی چاہے تاہم مزکولرہ سیاسی پارٹیوں کی تنقید تعمیری تنقید نہیں ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ جو لوگ بجٹ پر غیر ضروری تنقید کرتے ہیں ان کے وقت کے بجٹ میں ان تمام اہم پہلوں اور چیزوں کو نظر انداز کیا جا تا تھا ۔ الطاف ٹھاکر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ا بھی بجٹ پڑا ہی نہیں اور ایک مائنڈ سیٹ کے تحت تنقید کا سلسلسہ شروع کیا جو قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے بتایا ایک سال کے لئے پیش کی گئی بجٹ میں سے ملک کے تمام سیکٹر ترقی کریں گے ۔

Comments are closed.