ایکس پنڈیچر اوبزرور پلوامہ نے ضلع میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا
پلوامہ/22اگست
ضلع میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج پلوامہ کے ایکس پنڈیچر اوبزرور سری کانت این کی صدارت میں ایک جامع میٹنگ منعقد ہوئی ۔
میٹنگ کے آغاز میں ایکس پنڈیچر اوبزرور کو 4 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ضلع کی پروفائل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اِن حلقوں میں 481 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 4 اسسٹنٹ ایکس پنڈیچر اوبزرور اِس عمل کی نگرانی کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔
چیئر کو یہ بھی بتایا گیا کہ سخت نگرانی برقرار رکھنے کے مقصد سے ہر اسمبلی حلقہ (اے سی) میں ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی سربراہی میں 3 فلائنگ سکارڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ مزید برآں، اسمبلی حلقوں میں 12 سٹریٹجک مقامات پر 8گھنٹے کی شفٹوں میں 36 سٹیٹک سرویلنس ٹیمیں موجود ہیں جنہیں سی سی ٹی وی نگرانی، ایک ویڈیو سرویلنس ٹیم، ایک ویڈیو دیکھنے والی ٹیم اور ایک مخصوص اکاو¿نٹنگ ٹیم کی مدد حاصل ہے۔
میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اخراجات کی نگرانی سیل، ضلعی شکایت کمیٹی، شکایت مانیٹرنگ کنٹرول ہال، میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) کے ساتھ ساتھ محکمہ آئی ٹی اور ایکسائز اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔
ایکس پنڈیچر اوبزرور نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اِظہار کیا اور شفاف اور درست اخراجات کی نگرانی کو یقینی بنانے میں اکاو¿نٹنگ ٹیموں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام ٹیموں کے لئے سخت تربیت، اہم مقامات کے جاری دوروں اور تمام ممبران کے مابین قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔
الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا۔
اُنہوں نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ پُرامن اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں۔ اُنہوں نے کہا،” آپ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آنکھیں اور کان ہیں۔ میں کسی بھی رابطہ یا مدد کے لئے راﺅنڈ دی کلاک دستیاب ہوں۔“
اِنتخابات کا دِن جیسے قریب آرہا ہے ،سری کانت این نے تمام ٹیموں پر زور دیا کہ وہ ضلع پلوامہ میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے باقی ماندہ مدت میں زیادہ چوکس رہیں۔
Comments are closed.