ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ: جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور پر گجرات روانہ
سرینگر/17مارچ
خود کو وزیر اعظم دفتر دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور ظاہر کرنے والے کرن بھائی پٹیل کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور گجرات روانہ۔ذرائع نے بتایا کہ کرن بھائی پٹیل کی مزید جانکاری اکھٹا کرنے کی خاطر پولیس ٹیم فوری طورپر گجرات روانہ ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کرن بھائی پٹیل کی گرفتاری کے بعد حساس اداروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے کیس کی مزید تفتیش کی خاطر مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم گجرات کے لئے بھی روانہ ہوئی جہاں پر وہ اس جعلساز کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرکے اعلیٰ آفیسران کو اس کی جانکاری فراہم کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرن بھائی پٹیل نے جموں وکشمیر کے دورے کے دوران سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگیں کیں ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزارت داخلہ بھی اس کیس کو دیکھ رہی ہے کہ کیسے جعلساز نے آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر زیڈ پلیس سیکورٹی حاصل کی۔یو این آئی
Comments are closed.