ہندوتا کے نظرئے پر بی جے پی اور شیو سینا کا گٹھ جوڑہے ،پھر ہندوتا کہاں ہے۔؟
سرینگر/07دسمبر: شیو سینا کے صدر نے مرکزی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتا کے نظرئے پر بی جے پی اور شیو سینا کا گٹھ جوڑ ہوا تھا تاہم مرکزی سرکار اب ایودھیا میں جہاں رام کی جنم بھومی ہے رام مندر تعمیر کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔شیو سینا صدر ٹھاکرے نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت خواتین کیلئے سب سے غیر محفوظ ملک قراردیتے ہوئے شیو سینا کے صدر نے کہا کہ بھارت میں گائے ماتا محفوظ ہیں لیکن خواتین غیر محفوظ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کیا یہی ہندوتا ہے ہمیں شرم آنی چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شیو سینا کے صدر اُودھے ٹھاکرے نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں تو گائے ماتا محفوظ ہیں لیکن میری ماتا کا کیا؟ وہ محفوظ کیوں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کے درمیان گذشتہ 25برسو سے گٹھ جوڑ ہے اور وہ گٹھ جوڑ ہندوتا ، ملکی سلامتی اور دیگر معاملات پر ہوا تھا تاہم بھارت میں ہندوتا کہاں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گائے رکھشک کے نام پر بھارت خواتین کیلئے دنیا کا سب سے زیادہ خطرنا ک اور غیر محفوظ ملک بن گیا ہے ۔ جس پرہمیں شرم آنی چاہئے کیا یہی ہندووتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہندو دھرم میں جہاں گائے کو تحفظ ملنا ضروری ہے وہیں پر ماتا کو بھی تحفظ ملنا چاہے اور ناری ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے جس کی حفاظت معاشرے کے ہر فرد پر لازمی ہے ۔ انہوںنے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھاجپا اپنے ایجنڈے سے ہٹ گئی ہے اور جس ایجنڈے پر وہ کام کررہی ہے اس سے ہندووتا کا قیام کبھی ممکن نہیں ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر ہمارا لکھش ہے اور اس سے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے تاہم مودی کی سربراہی والی سرکار اب اس میں عدم دلچسپی کامظاہرہ اسلئے دکھارہی ہے تاکہ مسلم طبقہ کے ووٹ حاصل کئے جاسکیں ۔
Comments are closed.