این جی او فنڈنگ کیس: کشمیری صحافی کے بعد خرم پرویز بی این آئی کے ہاتھوں گرفتار
سرینگر/ 22 مارچ / ٹی آئی نیوز
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے این جی او عسکریت پسندی فنڈنگ کیس میں جموں اور کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز کے پروگرام کاڈنیٹر خرم پرویز کو گرفتار کیا۔
این آئی اے بیان میں کہا گیا کہ ”تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خرم پرویز انسانی حقوق کیلئے لڑنے کی آڑ میں بیرون ملک مقیم مختلف بین الاقوامی اداروں/ افراد سے فنڈز اکٹھا کر رہا ہے اور ان فنڈز کو وادی کشمیر میں ملی ٹنسی کی سرگرمیوں کی فنڈنگ کیلئے استعمال کر رہا ہے“۔
وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی مختلف این جی اوز کے ذریعے علیحدگی پسند ایجنڈے کا پرچار بھی کر رہے تھے۔ خرم پرویز کو پہلے ہی این آئی اے کے ایک اور کیس میں چارج شیٹ کیا جا چکا ہے۔ اسے آج (بدھ) اس معاملے میں پیش ہونے پر باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.