این آئی ٹی سرینگر نینو ٹیکنالوجی سے متعلق،بین الاقوامی کانفرنس کے5 ویں شمارے کی میزبانی کرے گا
سرینگر: نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر آئی آئی ٹی کھرگ پور کے اشتراک سے 7 سے11 اپریل2019 کو نینو ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے5 ویں شمارے کی میزبانی کرے گا اوراس حوالے سے این آئی ٹی کو کئی معروف اداروں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔
کانفرنس میں سائنس ، انجنئیرنگ، زراعت اور میڈیسن کے علاوہ تمام اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں کو دعوت دی جائے گی تا کہ وہ ا س شعبیٔ میں ہورہی اہم پیش رفت اور اس کے چیلنجوں پر تفصیلی سے تبادلہ خیال کرسکیں۔
این بی ایل۔19 کے ذریعے سے تدریس، صنعت اور حکومت کے ماہرین کو ایک کثیر رخی پلیٹ فارم دستیاب ہوگا جس کے دوران وہ نینو سائنسز اور نینو ٹیکنالوجیز کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل تبادلہ خیال کریںگے۔
این بی ایل۔19 کے لئے ابسٹریکٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ30 دسمبر2018 مقرر کی گئی ہے۔ داخل کئے گئے ابسٹریکٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور قبول ہونے والے پیپرز کو کے اہم جریدوں کے خصوصی شماروں میں شائع کیا جائے گا۔
Comments are closed.