این آئی ٹی کیمپس کے قیام کا خیر مقدم لیکن منصفانہ معاوضہ اور روزگار کی ضمانت کے بغیرسخت مزاحمت ہو گی / وحید پرہ
سرینگر /26دسمبر /
پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے پلوامہ نے این آئی ٹی کے نئے کیمپس کا خیرمقدم کرتے ہوئے منصفانہ معاوضہ اور ملازمتوں کا مطالبہ کیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر اور ممبر اسمبل پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کیمپس کے قیام کیلئے 5000 کنال اراضی کے حصول پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ معاوضہ اور مقامی لوگوں کیلئے ملازمت کی ضمانت کو یقینی بنائے بغیر پروجیکٹ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وحید پرہ نے لکھا ”پلوامہ ایک این آئی ٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، لیکن 5000 کنال اراضی پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔ مقامی لوگوں کیلئے منصفانہ معاوضے اور روزگار کی ضمانت کے بغیر، اس منصوبے کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا“۔خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں انہوںنے لکھا تھا کہ پلوامہ میں این آئی ٹی کے قیام 5000 کنال اراضی منتقل کی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.