این آئی اے نے نوہٹہ سرینگر میں العمر چیف مشتاق زرگر کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر/ 2 مارچ / ٹی آئی
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں العمر چیف مشتاق زرگر عرف ”لیٹرم“کے رہائشی مکان کو منسلک کیا ہے
اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی مدد سے این آئی اے کی ایک ٹیم نے آج صبح سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع مشتاق لیٹرم کی جائیداد کو ضبط کیا۔
این آئی اے کے ترجمان کے مطابق، زرگر کا گنائی محلہ، جامع مسجد، نوہٹہ، سری نگر میں دو مرلہ مکان (کھسرہ نمبر 182) کو یو سے پی اے کی دفعات کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔
Comments are closed.