این آئی اے نے سوپور میں حزب جنگجو کی جائیداد ضبط کر لی
سوپور،/03 مارچ / ٹی آئی نیوز
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے شمالی قصبہ سوپور میں حزب المجاہدین کے جنگجو کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
این آئی اے کے ایک افسر نے بتایا کہ باسط ریشی ساکنہ یمبر زلواری کی جائیداد ضبط کر لی ہے، جو اس وقت پاکستان میں ہے اور اسے یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی باسط نے 18 اگست 2015 کو تجر شریف کے علاقے میں ایک پولیس گارڈ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے تھے
Comments are closed.