جموں:مرکزی حکومت کے افسروں کا ایک وفد ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارت داخلہ جے اینڈ آج یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔اُن کے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری ایم ایچ اے منیش گرگ بھی تھے۔
گورنر نے وفد کے ساتھ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال اور داخلہ سلامتی کی موثر نظامت اور آئی بی، ایل او سی اور ایل اے سی کو تحفظ دینے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گیانیش کمار نے اس موقعہ پر گورنر کو اُن اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جو ریاست بالخصوص دُور دراز اور پہاڑی علاقوں میں دُورد رشن اور ریڈیو کشمیر کے ٹرانسمیشن سگنلوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اُٹھائے جارہے ہیں۔
گورنر نے ریاستی نوجوانوں کو اختراعی اور تعمیری سرگرمیوں میں بہتر مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں تعلیم سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.