سرینگر؍24نومبر ؍ جے کے این ایس؍ درہال راجوری میں ایس پی او کو الیکشن مہم چلانا مہنگا پڑا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق درہال راجوری میں ایس پی او نے نزدیکی رشتہ دار کو کامیاب کرانے کیلئے انتخابی مہم شروع جو کہ قواعدو ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجوری کے کئی علاقوں میں سرکاری ملازمین کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی او کے خلاف کیس درج کیا جا چکا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.