ایس سی او تقریبات :پاکستان سمیت تمام ایس سی او ممالک سےشرکت کی توقع : وزارت خارجہ

نئی دلی۔12؍ جنوری

وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ارندم باغچی نے جمعرات کو کہا کہ چونکہ ہندوستان اس وقت شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) کی صدارت رکھتا ہے، وہ توقع کرتا ہے کہ پاکستان سمیت تمام رکن ممالک اس کی ایس سی او کی سربراہی میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

باغچی نے ہندوستان کی طرف سے پاکستان کو ایس سی او کی دعوت پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہہم شنگھائی تعاون تنظیم کی موجودہ صدارت پر فائز ہیں۔ حسب روایت، ہم پاکستان سمیت ایس سی او کے تمام ممالک کو دعوت نامے دیتے ہیں۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ سبھی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبران بشمول پاکستان اور چین کو وزرائے خارجہ کی آئندہ میٹنگ کے لیے باضابطہ طور پر دعوت نامے بھیجے ہیں جو 4 سے 5 مئی تک گوا میں منعقد ہوگی۔

باغچی نے وزارت خارجہ امور کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مزید کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کی ہو گی۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس کس نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ہم آپ کو تاریخ کے قریب بتائیں گے۔چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو دعوت دی گئی ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ سال ستمبر میں نو رکنی میگا گروپ کی صدارت سنبھالی تھی اور اس سال اہم وزارتی میٹنگز اور سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ‘ پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا وزیر خارجہ بلاول اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں’ ۔

Comments are closed.