سرینگر/09مارچ: جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پہلی بار غیر متوقع طور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کشمیر کے دورے پر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے ایران میں پھنسے کشمیری طالب علموں کے اہل خانوں سے ملاقات کی اور ان کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے بچوں کو صیح سلامت واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اسی دوران انہوں نے کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جس دوران فوجی افسران نے انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال کی بریفنگ دی ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سوموار کو حیرانگی کے بطور سرینگر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے ایران میں پھنسے کشمیری طالب علموں کے اہلخانوں سے ملاقات کی ۔ جھیل ڈل کے کنارے واقع کشمیر انٹر نیشنل کنونشن کمپلکس میں ایس جے شنکر نے ایران میں پھنسے طالب علموں کے والدین اور دیگر کئی طلبہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران انہوں نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے بچو ں کو صیح سلامت ایران سے واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقعہ پر جے شنکر نے والدین اور دیگر افراد خانوں کو اس بارے میں مکمل جانکاری دی کہ مرکزی سرکاری طرف سے کشمیری طلبہ کو واپس لانے کیلئے کون سے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ کشمیری طالب علموں کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائے گی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ایس جے شنکر نے فوجی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی جس دوران انہوں نے کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کے اعلیٰ افسران نے جے شنکر کو کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے شنکر نے پاسپوٹ افس سرینگر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کام کاج کا جائزہ بھی لیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.