ایس جئے شنکر پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

سرینگر /04اکتوبر /

پاکستان کے شہر اسلام آباد میں رواں ماہ کی 15اور16تاریخ کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے شرکت کیلئے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

۔وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے لیے پاکستان میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔یہ سال 2015کے بعد پہلے بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا ۔

وزارت خارجہ ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بریفنگ میں کہا” وزیر خارجہ ایس جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے بھارت کے ایک وفد کی قیادت کریں گے“۔

Comments are closed.