ایس ایس پی گاندربل کی صدارت میں جرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد
ریاض بٹ
سرینگر 25فروری /
ایس ایس پی گاندربل راگو ایس، آئی پی ایس نے کانفرنس حال ڈی پی او گاندربل میں کرائم اور سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی گاندربل پرویز احمد نے تمام سینئر افسران بشمول ضلع کے ایس ایچ اوز اور انچارج پی پیز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی گاندربل نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر خصوصی زور دیا اور عام لوگوں میں ’نئے فوجداری قوانین (این سی ایل)‘ کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے قوانین کی شقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے متاثرین پر مرکوز نقطہ نظر کے بارے میں افسروں کی رہنمائی کی کہ نئے قوانین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر فرد کو فائدہ پہنچے۔
ایس ایس پی گاندربل نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ میں ہر ممکن کوشش کریں اور سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کے لیے لگن سے کام کریں۔ مزید یہ کہ زیر التواءیوے اپی اے اور این ڈی پی ایس معاملات کو جلد اور بروقت نمٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید برآں، شریک افسران نے ایس ایس پی گاندربل کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایس ایس پی گاندربل نے مخالفین کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ مزید برآں، ایس ایس پی گاندربل نے افسران پر زور دیا کہ وہ زمین پر کام کرنے والی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اور تال میل برقرار رکھیں۔ اجلاس چیئر کی طرف سے افسران کو ان کے اچھے کام پر سراہتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔
Comments are closed.