ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع پولیس لائنز میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا
سرینگر /15نومبر
وادی بھر میںخواتین پولیس تھانوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔سی این آئی کے مطابق ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ۔ پولیس اسٹیشن کا افتتاح ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی نے کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر پلوامہ اور ضلع کے دیگر افسران بھی تھے۔ ویمن پولیس اسٹیشن کھولنے کا مقصد خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ ویمن پولیس سٹیشن متعلقہ علاقوں کی خواتین کو جرائم کی رپورٹ کرنے کیلئے زیادہ آزادانہ طور پر آگے آنے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ وہ زیادہ آرام سے اظہار خیال کر سکیں گی۔ متاثرہ خواتین کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کوان کی شکایات کا ازلہ عےن وقت پر کرنا چاہئے۔اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہے اور متاثرین کو اکثر جذباتی بے حسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں وہ سخت فیصلہ لے سکتی ہے۔ ایس ایس پی پلوامہ نے مذکورہ پولیس اسٹیشن کے افسران اہلکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جوش و جذبے، لگن کے ساتھ کام کریں اور پیشہ ورانہ دیانت کو برقرار رکھیں۔
Comments are closed.