ایس ایس پی اونتی پورہ کی سربراہی میں میٹنگ ، آئند ہ تقریبات کیلئے سیکورٹی کا جائزہ لیا
سرینگر /09اگست
ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگرنے ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ کے کانفرنس ہال میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ تقریبات کے لیے اختیار کیے جانے والے مجموعی سیکورٹی انتظامات کے بارے میں اہم بات چیت کی گئی۔
میٹنگ میں آرمی کے سی اوز (آر آر یونٹس)، سی آر پی ایف کے سی اوز، دیگرایجنسیوں کے افسران اور پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران، افسران نے موجودہ چیلنجوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جس میں ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لینے اور اسے بڑھانے اور آنے والے واقعات کے ہموار اور پرامن انعقاد کے لیے م¶ثر انسداد بغاوت کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران افسران نے مختلف ان پٹس، سیکورٹی پہلو¶ں پر تبادلہ خیال کیا اور سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز اور آراءفراہم کیں۔
Comments are closed.