ایس ایس پی اونتی پورہ نے کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ ، یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا
سرینگر 27 جون//
ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگرنے ڈی پی ایل اونتی پورہ میں پولیس، آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے افسران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ سالانہ امرناتھ یاترامحفوظ اور ہموار انعقاد کے لیے اختیار کیے جانے والے مجموعی حفاظتی انتظامات کے بارے میں بات چیت کی گئی –
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی اونتی پورہ نے سیکورٹی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے اور یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے قیمتی تجاویز اور آراءفراہم کیں اور افسران، دائرہ اختیار اور یاترا کے لیے تعینات اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مناسب طریقے سے سنجے2023 کے ہموار اور کامیاب انعقاد کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے فعال اور مربوط انداز اپنائیں۔
انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ سماج دشمن / ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو پرامن ماحول کو خراب کرنے اور اپنے مفادات کے لیے امن و امان کے مسائل پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.