ایس آئی یو پلوامہ نے 03 ملی ٹنٹوں اور ایک معاون ساتھی کے خلاف چارج شیٹ پیش کی
پلوامہ /25مارچ
ایس آئی یو پلوامہ نے 25مارچ 2024 کوایف آئی آر نمبر 260/2023جو پولیس اسٹیشن پلوامہ میں 03 ملی ٹنٹوں احسان الحق شیخ ولد عبدل رشید شیخ ساکنہ مورن پلوامہ، اویس فیروز میر ولد فیروز احمد میر ساکنہ فرستہ بل پامپورحال پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور ابرار الاسلام ساکنہ پاکستان اور ایک دہشت گرد ساتھی اشتیاق نذیر ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن اشمندر پلوامہ ( جواس وقت زیر حراست ہے) کے خلاف دفعہ 18، 20، 38، 39 اور 40 UAPA ایکٹ کے تحت معزز نامزد این آئی اے کورٹ پلوامہ کے سامنے چارج شیٹ پیش کیا ۔
مزید یہ کہ اسی کیس میں ایک اور ملزم (CCL) عباس مجید پرے ولد عبدالمجید پرے ساکن اشمندر پلوامہ کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی 27 ڈسمبر 2023 کو معزز JJBکورٹ پلوامہ میں جمع کرائی گئی ہے
Comments are closed.