ایس آئی یو نے اننت ناگ میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کے گھر کو منسلک کیا

اننت ناگ /13مارچ / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنسی سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کے گھر کو منسلک کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی یو نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایک ملزم محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنویت پورہ کوکرناگ کے گھر کو جو مبینہ طور پر ملی ٹنسی سرگرمیوں میں ملوث تھا،کودفعہ 25 UAP کے تحت منسلک کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت ایک ایف آئی آر میں ملوث ہے۔ اور اس وقت ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں بند ہے

Comments are closed.