ایس آئی اے نے جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کیں

سرینگر/17 دسمبر
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز کشمیر کے گاندربل، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کو ضبط کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی سفارشات پر متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر آج ضبط کی جانی والی جائیدادوں کی تفصیل کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد شیئر کی جائیں گی۔بتادیں کہ ایس آئی اے نے جموں وکشمیر بھر میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جن کو مزید کارروائیوں کے دوران ضبط یا منسلک کیا جا رہا ہے۔ایس آئی اے ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں درج ایک کیس کے سلسلے میں جا رہی ہیں جس کی تحقیقات ایس آئی اے کر رہی ہے۔

Comments are closed.