ایجیک جنرل سیکرٹری سجاد احمد پرے کو صدمہ ، فاروق احمد خان کی تعزیت پرسی

سرینگر /12دسمبر/ کے پی ایس

ایمپلائینز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سجاد احمد پرے کی خالہ زاد بہن المناک حادثہ کی شکار ہونے کے زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ۔

فیڈریشن کے پریس سیکرٹری اعجاز احمد ملک کے موصولہ بیان کے مطابق میکنکل اری گیشن ایمپلائزفیڈریشن کے سربراہ اور ایجیک کے نائب صدر فاروق احمد خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل سیکرٹری جوائن ایکشن کمیٹی، پی ایچ ای جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سے تعزیت کے لیے فیڈریشن یونین آفس کا دورہ کیا۔

جہاں وفد نے سجاد احمد کی خالہ زاد بہن کے المناک موت پران کے ساتھ تعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔ مرحومہ عتیقہ جی، مڈل سکول چک فتح پورہ، پرنگ، گاندربل میں ایک ذہین استادکی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں

فاروق احمد خان نے عتیقہ جی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس انتہائی دکھ کی گھڑی میں سجاد احمد پرے اور ان کے اہل خانہ بشمول فاروق احمد آہنگر( شوہر)، عبدالرشید آہنگر( بھائی)، شوکت احمد اور عبدالرشید بابا (بہنوئی)سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فاروق احمد خان نے متعلقہ پولیس سے کہا کہ اس حادثے کے حوالے سے فوری طور تحقیقات عمل میں لائی جائے اور ملوثین کو سخت سزا دی جائے ۔

Comments are closed.