اہم خبر: لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ مودی نے یہاں بدھ کو لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

ANI@ANI

PM Modi in Lok Sabha: We have readied a scheme for the development of Ram Temple in Ayodhya. A trust has been formed, it is called ‘Sri Ram Janambhoomi Tirath Kshetra.’

3,30811:07 AM – Feb 5, 2020Twitter Ads info and privacy967 people are talking about this
وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکمراں فریق کے ارکان نے میزیں تھپتھپا کر اس کا خیر مقدم کیا۔

ANI Digital@ani_digital

PM Modi announces constitution of Ram Temple trust

Read @ANI story | https://www.aninews.in/news/national/general-news/pm-modi-announces-constitution-of-ram-temple-trust20200205111923/ …

60711:21 AM – Feb 5, 2020Twitter Ads info and privacy111 people are talking about this

سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو ایک صدی سے زائد پرانے معاملہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجودھیا میں متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ساتھ ہی مسجد کے لئے اجودھیا میں ہی کسی اور مقام پر پانچ ایکڑ متبادل زمین دینے کو کہا تھا۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ


Comments are closed.