اہلیہ محترمہ سید مسعود احمد شاہ ہمدانی کاانتقال 31دسمبر اتوار کو آبائی مقبرہ پر اجتماعی فاتحہ خوانی
مرحومہ مغفور ہ اہلیہ محترمہ سید مسعود احمد شاہ ہمدانی ( اشبرنشاط) کا انتقال دلی میں ہوا۔ مرحومہ کی میت سرینگر پہنچائی گئی جہاں اُن کی تجہیز تکفین انجام دی گئی۔ انتہائی نیک سیرت، مخلص، ملنسار معاون ومدد گار خصلتوں کی مالکہ خاتون داغ مفارقت دے کر داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوکروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
لواحقین کے مطابق رسم کل کی اختتامی تقریب اتوار مورخہ 31دسمبر2023آبائی قبرستان زیارت حضرت بہاءو الدین گنج بخش کشمیری ؒ میں صبح 11:30بجے انجام دیا جائے گا۔
آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبز نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
غمزدگان :لواحقین ومتعلقین
9419017348,9810410499
Comments are closed.