
اگلے 24 گھنٹوں میں وسیع پیمانے پر بارش کی پیشگوئی
سری نگر، 31 مارچ
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے
اسی دوران وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ اور جموں صوبے کے بیشتر مقامات پر گراوٹ درج کی گئی
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 6.6 ڈگری کے مقابلے میں 7.9 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.0 ڈگری کے مقابلے میں 0.4 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.