اگلے 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری متوقع ، موسمی ایڈ وائزری جاری

سرینگر /28جنوری

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق فی الحال،وادی کشمیر کے کئی اسٹیشنوں پر کم از کم درجہ حرارت میں نمایاں بہتری کے ساتھ، گلمرگ سمیت چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا برفباری کا امکان ہے اور کشمیر صوبے کے اونچے علاقوں بشمول کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میںبعد دوپہر سے 29 جنوری کی سہ پہر تک بھاری برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موسمی نظام کی وجہ سے اہم گزرگاہوں بشمول سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا اور رازدان پاس، زوجیلا، وغیرہ پر سڑکیں عارضی طور پر بند ہوسکتی ہیں، خاص طور پر 28 سے 31 جنوری تک جبکہ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آبپاشی اور کھاد کے استعمال کو روکیں

Comments are closed.