اگلے 24گھنٹوں میں خشک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

سرینگر /05اپریل / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ابر آلود موسم کے ساتھ مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 2.7، پہلگام میں 1.7 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سیلسیس تھا۔
اسی طرح سے لداخ خطہ کے کارگل شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 اور لیہہ منفی 5.4 تھا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.1، کٹرہ 11.5، بٹوٹ 6.6، بانہال 5.7 اور بھدرواہ میں 3.2 تھا۔

Comments are closed.