اگلے سال مارچ تک وادی میں حالات پوری طرح سے نارمل ہونگے، جنگجوؤں کے تئیں نرمی برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : وزارت داخلہ

وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، رواں برس کے دوران بڑی کامیابیاں ملی ہیں

سرینگر؍30 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ مرکزی حکومت نے ریاست میں جنگجو مخالف آپریشن نئے سال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ داخلہ ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے سال 2018کے دوران جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الحال وادی کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے خلاف نرمی برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جے کے این ایس کے مطابق نئے سال میں بھی ریاست میں سرگرم جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیماھے پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق چونکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت پسند سرگرم ہے لہذا آپریشن آل آوٹ کو موخر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ داخلہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سال 2018کے دوران سیکورٹی فورسز ، پولیس نے مشترکہ طورپر سرگرم جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس دوران کئی اعلیٰ کمانڈروں کو مار گرایا گیا۔ داخلہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران 240عسکریت پسندوں کوجھڑپوں کے دوران جاں بحق کیا گیا جن میں 12اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند کمانڈروں سے محروم ہے لہذا اُن کے خلاف آپریشن جاری رکھنا ناگزیر بن گیا ہے۔ داخلہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں کے ان ایام میں عسکریت پسندوں کا جنگلوں میں رہنا ناممکن ہے کیونکہ پارہ کافی نیچے چلا گیا لہذا عسکریت پسند رہائشی علاقوں میں ہی ٹھرتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آپریشن جاری رہیں گے۔ داخلہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مارچ تک ریاست خاص کر وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئینگے۔ نئی دہلی سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روز نامہ ہندوستان ٹائمز نے وزارت داخلہ کے ایک سینئر آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کے خلاف فی الحال آپریشن جاری رہیں گے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق ریاست میں حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے آپریشن آل آوٹ جاری رہے گا کیونکہ پچھلے آٹھ مہینوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران کئی کامیابیاں حاصل کیں ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزارت داخلہ آفیسر کے مطابق چونکہ سردی کے ان ایام میں عسکریت پسند زیادہ تر رہائشی علاقوں کی اور رخ کرتے ہیں لہذا آپریشن میں شدت لائی گئی ہے اور پچھلے دو دنوں سے پانچ عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ آفیسر نے بتایا کہ مارچ تک ریاست میں حالات پوری طرح سے نارمل ہونگے تب جاکے الیکشن کرانا بھی آسان ہوگا۔

Comments are closed.