اگرضرورت پڑی تو اگنیوراسکیم میں تبدیلی کیلئے حکومت تیار ہے: راج ناتھ سنگھ
نئی دلی۔ 28؍ مارچ۔
۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اگر ضروری ہو تو ان کی حکومت اگنیور بھرتی اسکیم میں "تبدیلی کے لیے تیار ہے”۔
ٹائمز ناؤ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اگنیوروں کا مستقبل محفوظ ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفاعی دستوں میں نوجوانی ضروری ہے وزیر دفاع نے اسکیم کا بھی دفاع کیا اور کہا، "سینا میں جوش و ولولہ ہونا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ نوجوان زیادہ پرجوش ہیں۔ وہ زیادہ ٹیک سیوی ہیں۔ ہم نے مناسب خیال رکھا ہے کہ ان کا مستقبل بھی محفوظ ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم تبدیلیاں بھی کریں گے۔
اگنیور نامی بھرتی ہونے والے چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں جس میں چھ ماہ کی تربیت شامل ہوتی ہے جس کے بعد 3.5 سال کی تعیناتی ہوتی ہے۔
Comments are closed.