سر ینگر/ 27 جنوری/ اے پی آ ئی پانچ دنوں کے دوران عسکریت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین جھڑپوں میں 11جنگجؤں جانبحق ،جبکہ یکم جنوری سے 26جنوری تک عسکریت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین جھڑپوں میں 18عسکریت پسند مارے گئے اس دوران وادی کے مختلف قصبوں اور شہروں میں نو گر نینڈ حملے بھی ہوئے۔2019میں بھی آپریشن آ ل آوٹ کی شدت جاری رہی اور دوسری جانب عسکریت پسندوں کے حملوں میں بھی 70%اضافہ ہوا ۔اے پی آ ئی کے مطابق 2019کی شروعات بھی ریاست خاص کر وادی کشمیرمیں آگ و آ ہن سے شروع ہوا ۔پانچ دنوں کے دوران ہاپت نار چرار شریف ،ہف شرمال شوپیاں اور کھنو مہ پانپور کے علاقوں میں عسکریت پسندوں اور پولیس و فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 11 جنگجؤں مارے گئے جبکہ یکم جنوری سے 26جنوری تک وادی کے مختلف علاقوں میں سرگرم عسکریت پسندوں اور پولیس و فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کل 18عسکریت پسند مارے گئے ۔اس دوران عسکریت پسندوں نے سرینگر ،اننت ناگ ،ترال ،بجبہاڑہ ،شو پیاں اور دوسرئے علاقوں میں پولیس و فورسز کے کیمپوں اور پولیس وفورسز کی پارٹیوںکو نشانہ بنانے کیلئے 9گر نینڈ بھی داغے اور ان گر نینڈ دھماکوں میں پولیس و فورسز کے نواہلکار اور تین عام شہری زخمی ہویئں ۔یکم جنوری سے 26جنوری تک وادی کے طول ارض میں پولیس و فورسز کی جانب سے 270کیسوں آپریشن عمل میں لائے گئے ملک دشمن سرگر میاں انجام دینے کے الزام میں بیس کے قریب نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جبکہ ایک درجن کے قریب سیاسی کار کنوں اور نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوںکومنتقل کیا گیا ۔2019کے شروع ہوتے ہی اآپریشن آل اوٹ میں بھی شدت آ گئی اور 26دنوں کے دوران پولیس و فورسز کی جانب سے 190چھوٹے بڑے آپریشن عمل میں لا ئے گئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.