آئی سی آئی سی آئی کے فرضی انشورنس ایجنٹ کے خلاف کرائم برانچ کی کارروائی

سرینگر: کرائم برانچ کشمیر نے این ای ایف ٹی بینکنگ کے ذریعے آئی سی آئی سی آئی کے انشورنس کی آڑ میں نثار احمد بٹ نامی ایک شخص سے رقومات ہڑپ کرنے کے الزام میں بنود کمار،آدتیہ اورارون کمار کے خلاف جعلسازی کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے۔یہ کارروائی دی ہندو ڈیلی کے بیورو چیف نٹی پورہ سرینگر کے رہنے والے نثار احمد بٹ کی تحریری شکایت پر عمل میںلائی گئی۔جانچ کے دوران پتہ چلا کہ شکایت کنندہ سے این ای ایف ٹی بینکنگ انشورنس پالیسی کے ذریعے کُل 1.05لاکھ روپے کے علاوہ سود کی رقم ہڑ پ کی گئی۔تحقیقاتی عمل کے دوران نوئیڈا یو پی میں مشتبہ افراد کے بنک کھاتوں کا بھی پتہ چلا جو کہ ایکسس بنک میںکھولے گئے ہیں جانچ عمل کے دوران اس دھوکہ دہی میںملوث کئی افراد کے موبائیل نمبرات کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لایا گیا ۔جب کہ آئی سی آئی سی آئی کے مشتبہ ملازمین کے رول کے بارے میں بھی جانچ کی جارہی ہے۔
اس طرح کالرس نے شکایت کنندہ سے سیونگ سرکھشا ۔ایل پی کے نام پر انشورنس اور بونس کی آڑ میں 1.05لاکھ روپے ہڑ پ کئے ہیں اوراس سلسلے میں معاملہ درج کرنے کے بعد آگے کی کارروائی جارہی ہے۔

Comments are closed.