اوڑی میں ریچھوں نے 25 بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا
سری نگر،14 دسمبر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں دوران شب جنگلی جانوروں کے ایک جھںڈ نے ایک گاﺅ خانے میں گھس کر زائد از دو درجن بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا جبکہ کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جنگلی جانوروں کا ایک جھنڈ جو ممکنہ طور پر ریچھ تھے، ایک گاﺅ خانے میں گھس گئے اور وہاں موجود بکریوں کی چیڑ پھاڑ شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں نے اس دوران کم سے کم 25 بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا اور دیگر کئی کو زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس قبل بھی ایسے واقعے پیش آئے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ کو امداد بہم پہنچائیں۔ادھر علاقے میں جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے سے اس بستی میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔لوگوں نے متعلقہ محکمے سے اس ضمن میں فوری اقدام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔یو این آئی
Comments are closed.