سرینگر /12دسمبر
پولیس چوکی رےشی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پولیس ریشی پورہ انسپکٹر بلال احمد کی سربراہی میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں ڈوگری پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK05M-4630تھا۔
تلاشی کے دوران منشیات عارف احمد ولد سونا اللہ وار ساکن وارپورہ سوپوراور نصیر احمد وارولد محمد مقبول وارساکن وارپورہ سوپور کے قبضے سے 1.680 کلو گرام پسی ہوئی بھنگ برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 175/2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں ایک خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے، دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایک گاڑی کو تفتیش کے دوران غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ضبط کےا گےا۔
Comments are closed.