اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتاربھاری مقدار میں نشیلی ادویات کی بوتلیں بر آمد

، سرینگر/22جنوری/: اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نشیلی ادویات کی بوتلیں ضبط کیے۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق منشیات ونشیلی ادویات کی وبا پر قابو پانے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے نشیلی ادویات کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ اونتی پورہ پولیس کی جانب سے نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوںکے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران بلال احمد ڈار ولد غلام محمد ساکنہ ڈوگری پورہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے 72کوڈین بوتلیں برآمد کیں۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔

Comments are closed.