اونتی پورہ میں ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے الزام میں رہائشی مکان ضبط/پولیس

سرینگر،31 دسمبر پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجوو¿ں کو پناہ اور سپورٹ فراہم کے پاداش میں ایک جائیداد کو منسلک کر دیا گیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی 2022 کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ جہانگیر احمد لون اور عمر شفیع لون پسران محمد شفیع لون ساکن چک راجپورہ اونتی پورہ کے گھر میں جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے بیان میں کہا: ’اس اطلاع کو فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کے ساتھ شئیر کیا گیا اور ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا‘۔بیان میں کہا گیا: ’جوں ہی مشترکہ آپریشن ٹیمیں محاصرہ لگا رہی تھیں کہ وہاں چھپے مشتبہ جنگجوو¿ں نے ان پر اپنے غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور اس دوران جنگجو متصل ہی واقع پرویز حسن مسگر ولد غلام محمد مسگر ساکن چیک راجپورہ اونتی کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد محاصرے کو مزید سخت کر دیا گیا اور جنگجوو¿ں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو مسدود کر دیا گیا۔انہوں نے کہا: ’ بعد ازاں متصل واقع مکانوں\ ٹارگیٹ مکان میں پھنسے تمام عام شہریوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا گیا اور وہاں چھپے جنگجوو¿ں کو خود سپردگی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کو انہوں نے نظر انداز کرکے تلاشی آپریشن پارٹیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی‘۔ان کا بیان میں کہنا تھا: ’اس فائرنگ کا اپنے آپ کے بچاو¿ کے لئے موثر جواب دیا گیا اور اس کے نتیجے میں چھڑنے والے تصادم میں دو جنگجو مارے گئے اور اس دوران پرویز حسن مسگر کے مکان کو جزوی نقصان بھی پہنچا‘۔بیان کے مطابق ما بعد انکاو¿نٹر جائے واردات سے دو جنگجوو¿ں کی لاشیں بر آمد کی گئیں بعد میں جن کی شناخت شاہد احمد راتھر ساکن لورو جاگیر جو جیش محمد سے وابستہ تھا اور عمر یوسف سہہ ساکن ٹکرو کیگام شوپیاں جس کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا، کے بطور کی گئی۔بیان میں کہا گیا: ’اس کے بعد پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں آئی پی سی کی دفعہ 307, 452 کے تحت پولیس میں ایک کیس درج کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس بیان میں کہا گیا: ’تحقیقات کے دوران اس کیس میں جہانگیر احمد لون اور عمر شفیع لون پسران محمد شفیع لون ساکن چک راجپورہ اونتی مالکان بیکری شاپ \ رہائشی مکان کے ملوث ہونے کی بات سامنے آگئی جو جنگجو معاونین کے بطور کام کر کے مہلوک جنگجوو¿ں کو علاقے میں جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے پناہ اور دیگر منطقی معاونت فراہم کر رہے تھے‘۔بیان کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں دونوں ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور گرفتاری میمو تیار کیا گیا۔موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران دونوں ملزموں نے مذکورہ بالا مہلوک جنگجوو¿ں کو اپنے بیکری شاپ، رہائشی مکان میں پناہ فراہم کرنے کا اعتراف کیا اور ان کے اعترافی میمو کو ایگزیکیٹو مجسٹریٹ اونتی پورہ کی موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا۔انہوں بیان میں کہا: ‘اس مناسبت سے جنگجوو¿ں کے دائرہ کار میں آنے والے یو اے (پی) ایکٹ 25 کے تحت ملزموں کی جائیداد کو ضبط کرنے کاعمل شروع کیا گیا اور اس سلسلے میں ڈی جی پی جموں و کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر سے ضروری پیشگی اجازت حاصل کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ حکم اور تحقیقاتی افسر کو حاصل اختیارات کے تحت محمد شفیع لون (والد ملزمان) کے بیکری شاپ\رہائشی مکان کو ضبط کیا گیا۔

Comments are closed.