سرینگر /9 مارچ/کے این ٹی// اونتی پورہ پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ تین بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے ترال کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروایئوں کے دوران جنگجو تنظیم حزب المجاہدینن کے تین بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تنینوں بالائی زمین ورکر ترال قصبہ کے شیرآباد،امیر آباد اور بٹہ گنڈ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔تینوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ جنگجوں کو پناہ دینے کے علاوہ ان کا اسلحہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں تعاون فراہم کررہے تھے۔پولیس ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت عادل راول گنائی ساکن بٹہ گنڈ،ریاض احمد بٹ اور محمد اسحاق بٹ ساکنان ترال پایئن کے بطور ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی پولیس تھانے میں ان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر 16/20کے تحت درج کرلیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.