اونتی پورہ میں حادثہ، دو غیر مقامی شہری جاں بحق

سرینگر، 26 نومبر

سری نگر جموں شاہراہ پر اونتی پورہ کے نزدیک اتوارکی صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی شہری جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹ اونتی پورہ کے نزدیک اتوار کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبرنہ ہو سکے۔مہلوکین کی شناخت محمدعاشق اور محمد شاہدساکنان غازپورہ اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.