اونتی پورہ میں جیش محمد کے 04 ملی ٹنٹ ساتھی گرفتار،مجرمانہ مواد برآمد

سرینگر01 جنوری

اونتی پورہ میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ترال علاقے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے چار دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں کی شناخت مدثر احمد نائیک ولد فاروق احمد نائیک ساکن ترال پائین، عمر نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکنہ کچمولہ، عنایت فردوس راتھر ولد فردوس احمد راتھر ساکن ترال پائین اور سلمان نذیر لون ولد نزیر احمد لان کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام گرفتار دہشت گرد ساتھی ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرگرم دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 134/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.