اونتی پورہ میں المناک حادثہ، بہار کے 4شہری لقمہ اجل

سرینگر/18 مارچ

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سنیچر کی صبح ایک بس الٹ جانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ایک بس الٹ گئی جس میں کئی مسافر زخمی ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان میں سے تین اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ چوتھے نے ایس ڈی ایچ پامپور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.