اونتی پورہ میں اسکول سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد/ پولیس
سیکورٹی فورسز نے اونتی پورہ کے لارمو میں ایک سرکاری اسکول سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، سی آر پی ایف کی 42 آر آر اور 130 بٹالین نے سرکاری پرائمری اسکول لارموہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ اور گولہ بارود میں ایک دستی بم، یو بی جی ایل، الیکٹرک ڈینوٹیٹر، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 10 گولیاں، ایک پستول میگزین شامل ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی تفتیش جاری ہے
Comments are closed.