اونتی پورہ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار لقمہ اجل
سرینگر /13دسمبر / ٹی آئی نیوز
اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میںپولیس اہلکار لقمہ اجل بن گیا
پولیس کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پر سامبورہ اونتی پورہ لنک روڈ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا جس میں آلٹو گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی الٹ گئی
حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور جس کی شناخت بشیر احمد کچے ولد غلام محی الدین کچے ساکن نیگو بریواڑہ بڈگام شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد انہیں ایس ڈی ایچ پانپور پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا
پولیس کے مطابق مہلوک ڈرائیور جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل تھا
Comments are closed.