اونتی پورہ حادثے پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
سرینگر /19مارچ / ٹی آئی نیوز
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اونتی پورہ میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا ہے
لیفٹنٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”میں آج اونتی پورہ میں ہونے والے بدقسمت بس حادثے سے بہت غمزدہ ہوں، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے“۔
ضلع انتظامیہ بہار میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
Comments are closed.