اونتی پورہ حادثہ: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 5تک پہنچ گئی

اونتی پورہ/19مارچ / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع اونتی پورہ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ایک اور مزدور کی اسپتال میںموت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5تک پہنچ گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ گلزار انصاری ولد منیب انصاری بہار سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے ۔

خیال رہے کہ اونتی پورہ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں 4 افراد کی موت ہوگئی اور 28 زخمی ہوگئے

حکومت نے پہلے ہی حادثے میں مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے

Comments are closed.